20 نومبر 2019 - 20:15
ایران میں امریکی مفادات کے محافظ کے سفیر کی طلبی

اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر جن کا ملک امریکی مفادات کے تحفظ کا ذمہ دار ہے کو محکمہ خارجہ میں طلب کرلیا ہے۔

ابنا: ایرانی محکمہ خارجہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات سوئس کے سفیر"مارکوس لایٹنر" جن کا ملک امریکی مفادات کا محافظ ہے، کو طلب کرلیا گیا ہے۔

 اس موقع پر ایران نے امریکہ کیجانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اندورنی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج کیا۔

 واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کیخلاف ملک کے کچھ صوبوں میں احتجاج ہوگیا جس کے بعد امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیو، امریکی حکومت میں ایرانی امور کے خصوصی نمائندے "برایان ہوک"، امریکی محکمہ خارجہ اور وائٹ ہاوس نے ایک مداخلت پسندانہ بیان میں ایران میں حالیہ کشیدگی کی حمایت کی۔

...............

300